تعارفِ برادری
ہماری خواجگان برادری بھیرہ، میانی، پنڈ دادنخان کا قیام 1976 میں عمل میں آیا- جس کا بنیادی مقصد برداری کی خدمت کرنا تھا- اس ضمن میں برادری کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کے سماجی، معاشرتی اور معاشی مسائل کو حل کرنا تھا-
اسی سلسلے میں جلد ہی برادری نے اپنی کاوشوں سے برادری کے لیے ایک ہال واقع F-90 نارتھ ناظم آباد میں حاصل کیا- یہ اسی مقصد کے لیے کیا گیا تھا کہ اس میں برادری کے بچوں کی شادیاں اور دیگر سماجی تقرییات منعقد کی جاسکیں اور یہ اسی کام کے لیے استعمال بھی کیا جارہا ہے-
برادری مختلف اوقات میں مختلف سماجی، مذہبی، تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اسی پلیٹ فارم سے سرانجام دے رہی ہے اور انشاﺀ ﷲ ایسی سرگرمیاں آئندہ مستقبل میں بھی جاری و ساری رہیں گی-